ویب ڈیسک: امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور واپسی سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے مؤخر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے باعث ہائیکورٹ پیش نہ ہو سکے،وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔
گزشتہ سماعت پر وکیل عمران شفیق نے عافیہ صدیقی کی جانب سے ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی استدعا کی تھی،عدالت نے وکیل عمران شفیق کو ایک ہفتہ میں ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بعد ازاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 جون تک ملتوی کردی گئی۔