(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔
صنعتی اور سرکاری ذرائع نے ’انگریزی جریدے‘ کو بتایا کہ آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی قوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.28 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔