کراچی : ڈاکو شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار

کراچی : ڈاکو شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار

(ویب ڈیسک )   کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سےقربانی کےجانور اور رکشہ چھین کرفرار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   قربانی کےجانور اور رکشہ چھیننے کے  واقعےکے بعد متاثرہ شہری زارو قطار روتا رہا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز ہونے والے واقعےکا مقدمہ متاثرہ شہری راشد کی مدعیت  میں تھانہ عزیز آباد میں درج کیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق  متاثرہ شہری کے مطابق وہ اپنے 3 دنبے  لے کر اپنے گھر واقع ایف سی ایریا جا رہا تھا کہ اس دوران  عائشہ منزل کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسے روکا اور تینوں دنبوں سمیت رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔

Watch Live Public News