اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس کی ویڈیو وائرل

اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا قومی کرکٹر اعظم خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کرتی ہیں جبکہ ان کے درینہ دوست میں کرکٹر اعظم خان شامل ہیں جو ان کے شوہر کے بھی بہت اچھے دوست ہیں۔

سوشل میڈیا پر مریم کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے نومولود موسیٰ کے ہمراہ گراؤنڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ہے، مریم نفیس کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میرا بے بی اسلام آباد کی ٹیم میں ہے جسے میں سپورٹ کرنے کیلئے آئی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اعظم خان میرے بچے جیسا ہے، ایک دن یہ بات میں نے اعظم کو بھی بتائی کہ تم میرے بیٹے جیسے ہو تو اس دن سے اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے۔

ہوسٹ نے پوچھا کہ آپ اعظم سے کھیل سے متعلق کیا باتیں کرتی ہیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ہم کھیل سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے کیوں کہ ہمارے پاس اور بھی بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔

Watch Live Public News