ویب ڈیسک: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 201 رنز بنائے.
جمعے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کے دیے ہوئے 202 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں مہمان ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بناسکی۔ تنظیم حسن 50 رنز اور کپتان تنزید حسن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ابرار احمد سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ یہ وکٹیں انہوں نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض حاصل کیں۔ حسن علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاداب خان، خوشدل شاہ اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ صحابزادہ فرحان 41 گیندوں پر 74 بناکر نمایاں رہے۔ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد حارث نے 25 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیا۔ صائم ایوب پہلے ٹی 20 کی طرح اس میچ میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن ثاقب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رشاد حسین نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ پچ آج بھی دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے ، کوشش ہوگی آج بھی بڑا اسکو بنائیں اور بنگلہ دیش پر پریشر بڑھائیں، فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان مکمل فٹ نہیں۔
کپتان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لٹن داس کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے آج بہتر کھیل پیش کریں ، مہدی حسن میراز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔