فتنہ الہندستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ

فتنہ الہندستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ

(ویب ڈیسک ) فتنہ الہندستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ کیا ہے۔بازار میں عام بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

آج شام کو فتنہ الہندستانی کے بیس سے تیس دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب  شہر کے بازار میں داخل ہوئے۔  ان دہشتگردوں نے سافٹ ٹارگٹ جیسا کہ بینک اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا۔ بازار میں عام بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ان دہشتگردوں سے بلوچ بچوں اور عورتوں کو بچانے کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوے، بلیدہ سے تعلق رکھنے والے اور سراب کے اے ڈی سی آر ہدایت اللہ بلیدی نے جام شہادت نوش کیا، تاہم ایف سی کو آتا دیکھ دہشتگرد دم دبا کر بھاگ گئے۔

فتنہ الہندستان نے بلوچ علاقوں کو اور بلوچ خواتین و بچوں کو ٹارگٹ کر کے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ ان انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کا بلوچستان اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

Watch Live Public News