ویب ڈیسک:کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ سے گاڑیوں کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے کار ڈرائیورنے عزیز آباد کے قریب شہریوں کو روند ڈالا ، ڈرائیور کو تحویل میں لے کر جانے والی پولیس پارٹی پر مشتعل افراد کا حملہ۔
مشتعل افراد نے حادثہ کے ذمہ دارڈرائیورکے معاملے پر تھانے کا گھراؤ کر لیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے درجنوں شہری جمع ہو گئے ، مشتعل افراد نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔
حادثے کے باعث حسین آباد روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ، حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ، پولیس نے مشتعل افراد کے چنگل سے ڈرائیور کو چھڑا کر تھانے منتقل کیا۔