ویب ڈیسک: ملائیشین ائیر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ۔
ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی فلائٹ سے 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں، مہمانوں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامیہ نے ویلکم کیا۔
ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کیجانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا, کراچی سے کوالالمپور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہیں.