کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں کوئٹہ پولیس کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی ہیں. تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں کچلاک بائی پاس پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹرک میں سوار پولیس اہل کار پولیو مہم کے لیے ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ رکشے میں موجود خود کش حملہ ٹرک سے ٹکرایا اور دھماکا ہو گیا۔ پولیس کا ٹرک سڑک سے اتر کر کھائی میں گرا گیا۔ حملے میں 20 سے 25 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا ہے. دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل کو موقع پر طلب کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام سے جسمانی اعضا بھی برآمد کیے گئے ہیں، جو ممکنہ طور پر خودکش حملہ آور کے ہیں۔ واقعے میں دیگر دو گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔ صدر اور وزیراعظم نے دھماکے کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ جان کی پرواہ کئے بغیر پولیو مہم جاری رکھنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم کی ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں.