مایونیزپسند کرنیوالوں کیلئےخوشخبری،پینے والامایونیز بھی آگیا

مایونیزپسند کرنیوالوں کیلئےخوشخبری،پینے والامایونیز بھی آگیا
کیپشن: مایونیزپسند کرنیوالوں کیلئےخوشخبری،پینے والامایونیز بھی آگیا

ویب ڈیسک: آپ کو مایونیز پسند ہے اور آپ اس کے بغیر نہیں رہ سکتے؟ تو آپ کو جاپان کے کنوینینس سٹورز میں آنے والی نئی خوراک میں دلچسپی ہو سکتی ہے یعنی ’ پینے والا مایونیز۔‘

رپورٹ کے مطابق معروف کنوینینس سٹور چین لا سن (Lawson) نے ’نومو مایو‘ یعنی پینے کے قابل مایونیز متعارف کروایا ہے۔ یہ جدید اور خوبصورت کپ میں دستیاب ہے جس پر مایونیز کی بوتل کی دلچسپ تصویر بنی ہوئی ہے، جو جاپانی کنوینینس سٹور مشروبات کے عمومی انداز کی عکاسی کرتی ہے۔

اس کی قیمت 198 ین رکھی گئی ہے اور یہ 200 ملی لیٹر کی مقدار میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ’ مایونیز کے شوقین افراد کے لیے ایک ٹھنڈا مشروب ہے، جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔‘مایو جاپان میں سینڈوچ اور پیزا میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے، لیکن روایتی جاپانی کھانے جیسے سوشی اور اونیگیری (رائس بالز) میں بھی ان کا استعمال ہوتا ہے۔اجزا کو غور سے پڑھنے والے مایونیز کے شوقین افراد کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ لیبل واضح کرتا ہے کہ نومو میو ایک ’ مایونیز جیسا مشروب‘ ہے لیکن یہ ’ مایونیز نہیں ہے۔‘

فی الحال یہ ’آزمائشی فروخت کے مرحلے‘ میں ہے۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا نومو مایو واقعی جاپانی گاہکوں کو پسند آئے گا، جو مغربی اقسام کے مقابلے میں جاپانی مایونیز کے گاڑھے اور زیادہ بھرپور ذائقے کے عادی ہیں۔

جاپان میں کنوینینس سٹورز، جنہیں کونبینی کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے آپ میں تقریباً ایک ادارہ ہیں، جو نہ صرف کھانے، مشروبات، روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی ایک وسیع رینج فروخت کرتے ہیں بلکہ ٹکٹوں اور دیگر خدمات کے لیے کثیر المقاصد ٹرمینلز کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔پورے جاپان میں 56 ہزار سے زائد کونبینی کی دکانوں کے ساتھ، مختلف چینز گاہکوں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لیے مسلسل مقابلہ کر رہی ہیں تاکہ وہ متنوع اور تخلیقی مصنوعات دے سکیں۔

Watch Live Public News