ویب ڈیسک: پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم ان کی مزید تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہو سکیں۔
حکام نے بتایا کہ دھماکے کے سلسلے میں 100 سے زائد مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔ حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے ایف سی ہیڈکوارٹرز تک آمد کی ویڈیو فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم اس وقت سہولت کار کی تلاش میں ہے، جبکہ حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیر استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔
یاد رہے کہ 24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ تینوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔