ویب ڈیسک: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چلتن کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے چلتن کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 14 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا انٹیلیجنس بیس آپریشن کیچ کے علاقے بولیدہ میں کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ ہوا۔ بولیدہ میں ہونے والی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔