ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی کردی گئی۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کا فی تولہ ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔