ویب ڈیسک: عوام کا خیبر پختونخوا کے علاقہ دیر میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد پرتپاک استقبال۔
دیر میں پاک فوج کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کے اقدامات پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا۔ دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام کا پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم۔ پاک فوج کی موجودگی سے علاقہ میں امن و امان کے قیام پر عوام کا اظہارِ تشکر ۔ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر دیر کے عوام نے پاک فوج پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔