ویب ڈیسک: پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایت کار شہزاد بلا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
شہزاد بلا کئی سالوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور دو ماہ قبل ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث ان کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی تھی۔
ذرائع کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سینئر اداکار شہزاد بلا نے کئی مشہور کردار ادا کیے جب کہ وہ ولن کے کردار کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی پاکستانی فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی۔
شہزاد بلا کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔