ویب ڈیسک: ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ اور صوبائی وزیر کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے کے مقدمات، عدالت نے سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے ملزمہ فلک جاوید کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ملزمہ فلک جاوید کو 4 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ فلک جاوید کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ فلک جاوید گزشتہ 16 ماہ سے روپوش تھیں۔
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فلک جاوید کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارم 47 کی عسکری حکومت کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ڈنڈے کے زور پر سوچ نہیں بدلی جا سکتی۔