کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش 

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش 

(ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف  علاقوں  میں کہیں    موسلا دھار   بارش کا  سلسلہ  جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان  جوہر کےمختلف علاقوں ملیر، ماڈل کالونی، آئی آئی چندریگر روڈ  اور  اطراف میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں تقویت مل رہی ہے۔ سسٹم مزیدشدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ سسٹم کل تک شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں آج  دوپہر میں بھی کراچی کے مختلف علاقوں جن میں  گرومندر، صدر ، اولڈ سٹی، گارڈن ، آئی آئی چندریگر روڈ ، لیاقت آباد،  ایف بی ایریا، ایف سی ایریا اور پرانی سبزی منڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

Watch Live Public News