مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں جاری 

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں جاری 

(ویب ڈیسک ) ترکیہ کی میزبانی میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا پہلا اجلاس استنبول میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان  ہم آہنگی بڑھانے سمیت دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں مشترکہ سرگرمیوں کی رہنمائی کیلئے سیکریٹریٹ اور متعلقہ طریقہ کار کا فریم ورک طے کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Watch Live Public News