رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے دو شرائط رکھ دیں

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے دو شرائط رکھ دیں
کیپشن: رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے دو شرائط کا اعلان

ویب ڈیسک: سینیٹر رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے دو واضح شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی 8 فروری کو دی گئی احتجاج کی کال واپس لے اور باقاعدہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نہ تحریری اور نہ ہی زبانی کسی قسم کی ضمانت دینے پر آمادہ ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے رضامند نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ محمود اچکزئی کو مذاکرات کے اختیارات دیں گے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

Watch Live Public News