ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرسمس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کو مختلف تحائف دیے، جن میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے لیے ایک غیر متوقع تحفہ شامل تھا۔
دنیا بھر میں عیسائیوں کا مذہبی تہوار کرسمس جوش و خروش سے منایا گیا، اور کئی ممالک میں کرسمس کی تعطیلات جاری ہیں۔ اس موقع پر کینیا میں روسی سفارتخانے نے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں پیوٹن کو سانتاکلاز کے روپ میں عالمی رہنماؤں کو تحائف دیتے دکھایا گیا۔
تحائف کی تفصیلات:
چینی صدر ژی جن پنگ کو پیوٹن نے ایک لاکٹ تحفے میں دیا، جس میں ان کے نام کے ابتدائی حروف شامل تھے۔
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیوٹن نے اگست میں الاسکا میں ہونے والے اجلاس کی ایک یادگار تصویر کا پورٹریٹ پیش کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو روسی ساختہ طیارے کا ماڈل تحفے میں دیا گیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو روسی جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے شیشے کی گیند دی گئی۔
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کو تلوار اور شکریہ کا پیغام بھیجا گیا۔
Christmas season is the time of giving, when Russia makes sure that all of its friends get something nice and are well and merry.
— Russian Embassy in Kenya/Посольство России в Кении (@russembkenya) December 28, 2025
As for the naughty ones, they too will get what is coming for them. pic.twitter.com/NqRnm0v3BG
زیلنسکی کا تحفہ:
ویڈیو کے آخر میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو تحفہ دکھایا گیا، جس میں حیرت انگیز طور پر ہتھکڑیاں رکھی ہوئی تھیں۔ یہ تحفہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدہ تعلقات کو مزید اجاگر کرتا ہے۔