ویب ڈیسک: جرمنی کے مغربی شہر گیلسن کرچن میں چوری کی ایک انوکھی واردات پیش آئی، جہاں چوروں نے بینک کی دیوار میں سوراخ کر کے 10 ملین یورو اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسپارکاس بینک کی ایک برانچ میں کرسمس کی چھٹی کے موقع پر پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ چوروں نے بینک کی دیوار میں سوراخ کر کے واردات انجام دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
چوری کا علم تب ہوا جب بینک کا فائر الارم بجا، جس کے بعد بینک صارفین کو بھی اطلاع ملی۔ مشتعل صارفین نے بینک کے باہر جمع ہو کر نعرے لگائے۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے ہفتے کی رات کئی مردوں کو ایک ملحقہ پارکنگ گیراج کی سیڑھیوں پر بڑے بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔