(ویب ڈیسک) جھنگ میں مسافر بس اور طلباء سے بھری بس میں خوفناک تصادم میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر2 مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔افسوسناک حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔حادثہ ویٹرنری یونیورسٹی کے طلباء کی بس اور مسافر بس میں ہوا ہے ۔
ریسکیو کی 5 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔