لاہور میں پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح ، کرایہ کتنا ہوگا؟ اہم خبر

لاہور میں پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح ، کرایہ کتنا ہوگا؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک ) الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہو گی۔الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی،بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی،الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغازکردیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا، انہوں نے الیکٹرک بس میں سواری، تفصیلی معائنہ بھی کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہو گی،الیکٹرک بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہو گی۔

پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے،  مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم،250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی،بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا۔

الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا، ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔

لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ،کیمپس پل اور اچھر ہ نہرسے ای بس سروس شروع ہوگی۔

لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے،ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا۔ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر42 جدید ترین بس شیلٹر قائم،ہر9منٹ کے بعد بس آئے گی۔

الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی،بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی،الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا۔یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے۔الیکٹرک بس کے لئے70 ڈرائیور کی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز  نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی نے ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے  نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

Watch Live Public News