ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی اور وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور سمیت 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کیے گئے۔
41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری آج جاری ہوئے۔ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔
ان رہنماؤں میں عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجہ، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار، شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے ہیں۔