ویب ڈیسک: فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی قیادت کو 9 مئی کیس میں سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملک کو نقصان پہنچانے والے سب لوگ زد میں آئیں گے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں جلد تحریک انصاف کا ایک خطرناک منصوبہ بھی منظر عام پر لاؤں گا، نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتےہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو جو باتیں میں نے کہی تھیں وہ آج سب کےسامنے سچ ثابت ہورہی ہیں۔ جو ٹائم لائن دی تھی تمام چیزیں اس کے مطابق ہی ہو رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی مزید نااہلیاں ہوں گی۔ اگر عدالتیں ٹھیک کام نہ کر رہی ہوتیں تو بریت کیسے ہوتی۔
سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ بانی عمران خان اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔ کیسے کیسے خنجر مارا گیا، یہ سب قوم کو وطن واپسی پر بتاؤں گا۔ کیا وجہ ہے کہ نظریات کے نام پر خنجر گھونپ رہے ہیں۔ یہ خود کو سیاسی شہید بناناچاہتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی پاکستان بننے کی منصوبہ بندی ان کی پارٹی کے اندر ہی ہو رہی ہے۔ سینیٹ میں تحریک انصاف کو 8 سیٹوں کےبجائے 5 سیٹیں کیسے اور کیو ں ملیں؟ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کے پیچھے کیا کہانی ہے، یہ سب بھی واپس آکر بتاؤں گا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتا دیا تھا امریکا سے مثبت خبر آنیوالی ہے اور وہ آ چکی ہے۔