لاہور دنیا کے بڑے شہروں سے بھی ذیادہ محفوظ،، نمبیو 2026 رپورٹ جاری

لاہور دنیا کے بڑے شہروں سے بھی ذیادہ محفوظ،، نمبیو 2026 رپورٹ جاری

(ویب ڈیسک) نمبیو 2026 رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے بڑے شہروں( جن میں پیرس، لندن ، واشنگٹن ، نیویارک شامل ہے) سے بھی ذیادہ محفوظ ہے۔

عالمی سطح پر شہروں کی سیکیورٹی اور جرائم سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والے پلیٹ فارم نمبیو (Numbeo) کی کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026 رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں فہرست میں شامل کئی بڑے شہروں کے مقابلے میں کرائم انڈیکس سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور نے سیفٹی انڈیکس میں کراچی، نئی دہلی، پیرس، لندن، واشنگٹن، نیویارک اور میکسیکو سٹی سمیت متعدد بڑے عالمی شہروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق وسط 2025 کے مقابلے میں وسط 2026 کے دوران لاہور کا کرائم انڈیکس 36.8 سے کم ہو کر 36.2 پر آ گیا، جبکہ اسی عرصے میں شہر کا سیفٹی انڈیکس 63.2 سے بڑھ کر 63.8 تک پہنچ گیا۔

Watch Live Public News