صوبہ بھر میں اسکولوں کے نئےاوقات کارکا اعلان کردیا گیا

صوبہ بھر میں اسکولوں کے نئےاوقات کارکا اعلان کردیا گیا
کیپشن: صوبہ بھر میں اسکولوں کے نئےاوقات کارکا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے لیے نیا اوقاتِ کار باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر 1 بج کر 35 منٹ پر بند ہوں گے۔

نئے شیڈول کے تحت اسکول اسمبلی میں اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور طلبہ کی عملی سرگرمیوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہفتے میں تین دن طلبہ کو تقاریر کے ذریعے اخلاقی تعلیم دی جائے جبکہ باقی تین دن ڈرامائی خاکوں کے ذریعے تربیت فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ اسکول سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر “بزمِ ادب” کا انعقاد کیا جائے۔

ادبی نشست کے بعد دن کے آخری تین پیریڈز عملے کے اجلاس اور رجسٹرز کی تکمیل کے لیے مختص ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں اسکول سربراہان اور متعلقہ مضامین کے ماہر اساتذہ خود کلاسز لیں گے۔

تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News