ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مؤثر تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے، جسے پاکستان کی اقتصادی کامیابی اور استحکام کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابقمعرکۂ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بےاثر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طورپربہتری آ ئی۔
چین کا پاکستان پر اعتماد، سب سے زیادہ سرمایہ کاری
چین نے توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں میں 1028.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جو پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کا مظہر ہے۔ سی پیک کے جاری منصوبوں میں تیزی، اور نئی سرمایہ کاری کی لہر، دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
امریکا و برطانیہ کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ
امریکی اور برطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستانی معیشت پراعتماد کا اظہار کیا گیا۔ امریکا کی جانب سے سرمایہ کاری111.1 ملین ڈالرجبکہ برطانیہ کی جانب سے 215.6 ملین ڈالرریکارڈکی گئی۔
بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سےپاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ، پاکستان کےمعاشی استحکام کا باعث ہے۔