گھریلو صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

گھریلو صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ، اوگرا کی جانب سے مئی کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  گھریلو 11 کلو گرام کے سیلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی ہوئی ہے، مئی کے مہینے کے لیے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2ہزار 838 روپے مقرر کی گئی۔ 

صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت240 روپے 53 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی،نوٹی فکیشن کے مطابق  نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

Watch Live Public News