سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 18 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی نرخوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 5 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی طلب بڑھنے کے باعث ہوا ہے۔

Watch Live Public News