(ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔
گورنرہاؤس پشاور میں صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری ہوئی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقارحمید، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
صوبائی کابینہ کے 10ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں میناخان آفریدی،ارشد ایوب خان، امجدعلی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمن، ریاض خان، سید فخرجہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں ۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی صوبائی وزراء کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔