ایران نے اب تک امریکی تنصیبات پر کتنے حملےکیے؟ اعدادوشمار جاری

ایران نے اب تک امریکی تنصیبات پر کتنے حملےکیے؟ اعدادوشمار جاری
کیپشن: ایران نے اب تک امریکی تنصیبات پر کتنے حملےکیے؟ اعدادوشمار جاری

ویب ڈیسک: عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے گزشتہ 30 دنوں کے دوران خلیجی ممالک پر بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن کی مجموعی تعداد 5 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں بیلسٹک میزائلز، ڈرونز اور بعض مقامات پر جنگی طیارے بھی استعمال کیے گئے، تاہم خلیجی ممالک کے دفاعی نظام نے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا۔

سعودی عرب کے دفاعی نظام نے ایک ماہ کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے 57 میزائلوں اور 1006 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا، جس سے بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

کویت میں 309 بیلسٹک میزائلوں اور 616 ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے، جبکہ قطر پر 206 میزائل، 90 ڈرونز اور 2 جنگی طیاروں کے ذریعے حملے کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بحرین کے حکام کے مطابق انہوں نے 174 میزائل اور 391 ڈرون مار گرائے، جبکہ متحدہ عرب امارات پر 413 میزائلوں اور 1914 ڈرونز سے حملے کیے گئے جنہیں بڑی حد تک ناکام بنایا گیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ عمان بھی اس کشیدگی سے محفوظ نہ رہ سکا، جہاں ایران کی جانب سے 19 ڈرون حملے کیے گئے۔

دوسری جانب ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کو کھولے بغیر ہی اس کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔

ماہرین کے مطابق خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے، اور اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی فراہمی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News