ویب ڈیسک :فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کی سرابرہ مارین لی پین کے والد جین میری لی پین کی قبر کی بے حرمتی، قبر پر لگا کتبہ اور سنگ مرمر ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا۔ فرانس میں ہر مکتب فکر کے سیاستدانوں اور شہریوں نے ان کی قبر کی بےحرمتی کی مذمت کی ہے۔
جین میری لی پین کو برٹنی میں واقع انکے آبائی گاؤں La Trinité-sur-Mer کے قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا تھا۔ برٹنی حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے باخبر ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق برٹنی قبرستان پر حفاظت اور پہرے کا انتظام موجود ہے، واقعہ کے ذمہ داران کا جلد پتہ چلا لیاجائے گا۔ انہیں دوہفتے قبل ہی سپرد خاک کیا گیاتھا۔
یادر ہے 7جنوری2025 کو جین لی میری پین 96سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔ جین میری لی پین نےفوج اور سیاسی و عوامی زندگی میں اہم کردارکردار ادا کیا جبکہ نیشنل پارٹی کی بنیاد رکھی بطور صدارتی امیدوار چار انتخابات میں دوسری پوزیشن میں رہے۔