ویب ڈیسک: (علی زیدی) برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے، جس میں انہیں ایک مقامی پب سے سخت لہجے میں نکال دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 2021 کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گئی ہے، جس میں کیئر اسٹارمر ایک شہر کے دورے کے دوران بنا اطلاع دیے ایک مقامی پب میں داخل ہوتے ہیں۔ کچھ دیر بعد اس پب کا مالک موقع پر پہنچ جاتا ہے، اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکنے کے باوجود زبردستی اندر داخل ہو جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پب کے مالک نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا:" That man is not welcome in my pub" "اس شخص کو میرے پب میں خوش آمدید نہیں کہا جاتا"۔ جب اسٹارمر نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو مالک نے سخت لہجے میں ہاتھ جھٹکتے ہوئے کہا: "Get out of my pub""میرے پب سے دفع ہو جاؤ!" جس کے بعد وزیر اعظم کو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت وہاں سے روانہ ہونا پڑا۔
برطانوی وزیر اعظم کو باہر نکال دیا۔
— Barrister Usman Cheema (@barristerCheema) June 30, 2025
برطانوی وزیر اعظم کئر اسٹارمر ایک شہر کے دورے کے دوران مقامی پب پہنچے۔ اسی اثناء میں جگہ کا مالک بھی وہاں پہنچ گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اسے اندر جانے سے روکا لیکن وہ ان سے لڑ جھگڑ کر اندر داخل ہو گیا۔ اور اس نے براہ راست وزیر اعظم کو کہا۔
"… pic.twitter.com/xrnL4kLabR
یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کیئر اسٹارمر برطانوی حزبِ اختلاف کے رہنما تھے۔ اب جب کہ وہ ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں، یہ پرانی ویڈیو ایک بار پھر منظرِ عام پر آ کر وائرل ہو گئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔