سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک:  عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے پر آگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 658 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 494 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8 ہزار 34 روپے پر برقرار ہے۔



Watch Live Public News