پارلیمنٹ اپنا فیصلہ منوا کر رہے گی ، فیصلہ ماننا پڑے گا ، مریم نواز

پارلیمنٹ اپنا فیصلہ منوا کر رہے گی ، فیصلہ ماننا پڑے گا ، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اپنا فیصلہ منوا کر رہے گی ، فیصلہ ماننا پڑے گا ،ملک کا آئین سپریم ہے تو پارلیمان بھی سپریم ہے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے یوم مزدور کے موقع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات کے باوجود کم از کم اجرت 35 ہزار مقرر کی، مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ہونی چاہیئے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 2017 تک پاکستان کامیاب ترین معیشتوں میں شامل تھا ، فتنہ آج مزدوروں کے نام پر ریلیاں نکال رہا ہے، تم سازشوں سے اقتدار کے راستے بنانا بند کرو مزدور کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج 2 روپے کی روٹی 25 روپے کی ہے تو کس کو الزام دینا ہے؟ صرف خان ذمہ دار نہیں ہے پورا گینگ ذمہ دار ہے، چاہے وہ ثاقب نثار ہوں یا فیض حمید سب اس گینگ کا حصہ تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس کھوسہ نے کہا میرے پاس آؤ میں نواز شریف کو راستے سے ہٹاتا ہوں، یہ چاہتے ہیں الیکشن جلد ہوجائے ورنہ الیکشن جتوانے والا کوئی نہ ہوگا۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ثاقب نثار آج بھی عمران کو لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے ، ثاقب نثار کا بیٹا 1 کروڑ 20 لاکھ روپے رشوت لیتے پکڑا گیا ہے، ثاقب نثار بتاؤ ایک ٹکٹ کے ایک کروڑ بیس لاکھ لیے ہیں، پانامہ کے کتنے لیئے تھے؟. خطاب میں مزید کہا کہ کہتے ہیں اسمبلیاں بحال کی جائیں، کیا تمہارے والد کا ملک ہے ؟ عمران نے گھڑیاں بیچنے کا کاروبار شروع کیا تو بیوی پنکی پیرنی نے الگ دکان کھول لی۔ چیف آرگنائزرز مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جس نے نوازشریف کو چورچور کہا اس کا اپنا بیٹا بھی چور نکلا ، پارلیمنٹ اپنا فیصلہ منوا کر رہے گی ، فیصلہ ماننا پڑے گا ،ملک کا آئین سپریم ہے تو پارلیمان بھی سپریم ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔