اوباما کی سابق مشیرنےہندوستانی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیے

اوباما کی سابق مشیرنےہندوستانی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیے
کیپشن: اوباما کی سابق مشیرنےہندوستانی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیے

ویب ڈیسک: نجی چینل  کی اینکر مہر بخاری کا اوباما کی سابق پالیسی مشیر اور عالمی پالیسی ماہر لاری اے واٹکنز کے ساتھ   پہلگام واقعہ  کے تناظرمیں انٹرویو کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹرویو میں واٹکنز نے ہندوستانی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔وٹکنز نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت جنگی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے پہلگام واقعہ کے ثبوت فراہم کرنے کی بات کی لیکن پیش کرنے میں ناکام رہے۔ 

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مودی پہلگام واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں۔ امریکا، روس اور دیگر ممالک پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔پاکستان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکامی کے باوجود بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو گھٹا دیا۔

  پہلگام واقعہ کے بارے میں امریکا میں میڈیا کوریج کی کمی پریشان کن ہے کیونکہ ایک بھی مرکزی دھارے کے میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس واقعے کی صحیح طور پر رپورٹ نہیں کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ اس وقت جنوبی ایشیائی خطے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے سے بھارت کا انکار عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ تمام فریقوں کو سنے بغیر، خاص طور پر سب سے زیادہ متاثرہ، کوئی صحیح حل سامنے نہیں آسکتا۔ 

Watch Live Public News