پی ایس ایل 10، ایونٹ سے باہر کیوں ہوئے؟ ملتان سلطانز کے کپتان نے بتا دیا

پی ایس ایل 10، ایونٹ سے باہر کیوں ہوئے؟ ملتان سلطانز کے کپتان نے بتا دیا

ویب ڈیسک: ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں میں اس پر یقین نہیں رکھتا کہ وہ ہار جائے وہ جیت جائے، ایونٹ سے باہر ہونے کے ہم حقدار تھے ۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو  ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے ، سب ٹیموں نے اسپنرز کا انتخاب کیا ہے ، پاکستان میں ان دنوں اسپن ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں میں اس پر یقین نہیں رکھتا کہ وہ ہار جائے وہ جیت جائے، ایونٹ سے باہر ہونے کے ہم حقدار تھے ، ہم سے کہیں نہ کہیں غلطیاں تو ہوئی ہیں،ہم نے فیلڈنگ میں مومینٹم نہیں پکڑا ، میں یہ کہوں کہ مجھ پر پریشر نہیں جھوٹ ہے۔

پاکستان ٹیم کا دباؤ ہے میں ٹیم کا کپتان ہوں لوگ دیکھ رہے ہئں اور اس کا دباؤ ہے ، ملتان ایک فرنچائز ٹیم ہے اس کا دباؤ بھی ہے، ہمیں یہ دباؤ لینا چاہئے اور اپنی غلطیوں کو دور کرنا چاہیے ، کوئی برا مانے تو مانے  کہا جاتا ہے ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا چاہئے  لیکن کنڈیشنز کا کیا کریں؟

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کبھی ٹی ٹو ئنٹی کرکٹ میں بھی ٹیسٹ والی باتیں کرنا پڑتی ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کیا ہوا 120 اسکور مشکل ہو رہا تھا ،  ہمیں دوسروں کو نہیں دیکھنا چاہئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں ہمیں یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ کنڈیشنز کیا ڈیمانڈ کر رہی ہیں ۔

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ اب میں کس کو اسپورٹ کروں گا مشکل ہے، لاہور قلندرز کا جوش الگ ہے، کوئٹہ نے مومنٹم  پکڑا ہوا ہےَ  کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں بہت اچھی بنی ہیں۔

 بابر اعظم کی پشاور زلمی کو دعاوں کی ضرورت ہے ان کے لیے دعا کروں گا ؟ اگر ہم کیچز پکڑ لیتے تو آج ہم اس صورتحال میں نہ ہوتے ، کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

اس سوال کا جواب دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں پتہ پاکستان، بھارت کا کیا ہو رہا ہے میں سوشل میڈیا نہیں دیکھتا ، ہم جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں ان سے سیکھتے ہیں ہم بھی انہیں چیزیں بتاتے ہیں۔

Watch Live Public News