پی ایس ایل11، حیدر آباد کنگزمین اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

پی ایس ایل11، حیدر آباد کنگزمین اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر  میچ میں  حیدر آباد کنگزمین  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو  2 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ  میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر آباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدر آباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر  186 رنز بنائے تھے اوراسلام آباد یونائیٹڈ کو187رنز کا ہدف دیا تھا۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین 40، صائم ایوب 38  اور میکسویل  3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان  نے 30 گیندوں پر 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوشل پریرا نے  37 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  رچرڈ گلیسن اور کرس گرین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےمارک چیپمین کے 26 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔اوپنر ڈیون کونوے 30 اور کپتان شاداب خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حیدر علی نے 31 رنز بنائے۔

حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اور  محمد علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ صائم ایوب،عاقف جاوید اور حسن خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ حیدر آباد کنگز مین کا اتوار کو پشاور زلمی سے فائنل کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News