حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ ہوسکا، شٹ ڈاؤن کا خدشہ بڑھ گیا

حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ ہوسکا، شٹ ڈاؤن کا خدشہ بڑھ گیا
کیپشن: حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ ہوسکا، شٹ ڈاؤن کا خدشہ بڑھ گیا

ویب ڈیسک: حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ ہوسکا جس سے امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خدشہ بڑھ گیا۔

ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں صدر ٹرمپ کی پارٹی کے زیر کنٹرول ہیں اور اس بل کو پاس کرنے کے لیے 100 رکنی سینیٹ میں 60 ووٹ درکار ہیں۔ لیکن حکمران جماعت کے پاس صرف 53 ووٹ ہیں۔

ڈیموکریٹک بل کو سینیٹ پہلے ہی مسترد کر چکا ہے، جس کے حق میں 47 اور مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔ اس کے بعد اس بل پر ریپبلکنز نے ووٹ ڈالے لیکن پانچ ووٹوں کی کمی کے باعث بل کو بھی مسترد کر دیا گیا۔ رینڈ پال واحد ریپبلکن ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کے بل کے خلاف ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں نیا مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس بار یہ بجٹ کی منظوری کے بغیر شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

اگر کیپیٹل ہل ایک مخصوص مدت کیلئے حکومتی فنڈنگ پر ایک عارضی بل بھی پاس کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو وفاقی ایجنسیوں کو بند کرنا پڑے گا۔

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں 45 دن تک جاری رہا۔

Watch Live Public News