لاہور: پرویز الہی ایک بار پھر گرفتار ہو گئے . ظہور الہی روڈ پر پہنچنے سے پہلے ہی پرویز الٰہی گرفتار ہو گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پرویز الہی کو گرفتار کیا ہے. اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کرکے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئی۔ پرویز الٰہی لاہور ہائیکورٹ سے لاہور پولیس کی نفری میں گھر روانہ ہوئے تھے مگر ظہور الٰہی ہاؤس کے قریب اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کی گاڑی کو روکا، انہیں گاڑی سے نکالا اور اپنی گاڑی میں ڈال دیا۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جبکہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔