ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازارایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔