عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی طویل ملاقات، مختلف امور پر بات چیت

عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی طویل ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
کیپشن: عمران خان سےملاقات کیلئےعلی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ختم ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔اس دوران اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات رہے، بیرونی حصہ پر اضافی نفری تعینات رہی۔

علی امین گنڈا پور ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملے ہیں اور یہ ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے، بیرسٹر محمد علی سیف علی امین گنڈا پور کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شریک نہیں تھیں، علی امین گنڈا پور ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ 

قبل ازیں عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی ا مین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ آج کی ملاقات میں گزشتہ روز دی گئی ہدایات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔

Watch Live Public News