کراچی: ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے فائرنگ،  بیٹے کے سامنے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

کراچی: ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے فائرنگ،  بیٹے کے سامنے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون  میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ڈکیتی  مزاحمت پر چار بچوں کے باپ کو بیٹے کے سامنے قتل کردیا ۔

کراچی  میں دن دیہاڑے گھر سے فیملی کے ہمراہ حیدرآباد جانے والے چار بچوں کے باپ 35 سالہ عامر کو بیٹے کے سامنے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔ مقتول عامر نے ڈاکو کو پکڑا تو ساتھی ملزم نے فائرنگ کردی۔ 

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامرکوایک ملزم کودبوچتے دیکھا جاسکتاہے جب کہ ساتھی کوچھڑانے کے لیے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامرکوگولیوں سے نشانہ بنایا۔

افسوس ناک واقعے میں مقتول کے ساتھ موجود بچے نے بے بسی کی تصویربن کر پورا خونی منظردیکھا۔

واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی، انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران سمیت کرائم سین یونٹ بھی جائے وقوعہ پر پہنچا اور شواہد اکھٹے کیے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم  واقعہ کی شدید مزمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے ملزمان واردات کرکے کراچی سے فرار ہو جاتے ہیں۔

Watch Live Public News