پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی

پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی۔

پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے میچ ریفری روشن مہاناما کا فیصلہ برقرارررکھا۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے دو میچز کی پابندی کے خلاف ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل کی تھی۔

تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل پر سماعت کی اور فریقین کا مؤقف سنا۔پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی نے اپیل پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ فخرزمان پر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں گیند کی ساخت کا الزام لگا تھا۔ میچ ریفری روشن مہاناما نے گیند کی ساخت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر دو میچز کی پابند عائد کر دی تھی۔

Watch Live Public News