ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کردی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 27 ڈالر کی کمی سے 4218 ڈالر ریکارڈ ہوا۔
انٹربینک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار روپے کا ہندسہ عبور کر گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 41 روپے بڑھ کر 6004 روپے ہو گئی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافہ صنعت کی بڑھتی طلب کے باعث ہو رہا ہے۔ سولر پینل، الیکٹرک گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹرز میں چاندی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق شہریوں کے چاندی میں سرمایہ کاری کے رجحان نے بلیک مارکیٹ کو جنم دیا ہے۔ سونے میں قوتِ خرید کی کمی کے باعث بھی چاندی اڑان بھر رہی ہے۔