سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا

سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا

ویب ڈیسک: ترجمان سپارکو کا کہنا تھا سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا، یہ سپر مون روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے۔

ترجمان سپارکو  کے مطابق اکتوبر 2025 سے جاری سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون ہے، کوآرڈینیٹڈ شہابی بارش بھی عروج پر ہوگی۔

پاکستان میں سپر مون شام 5:51 بجے طلوع ہوگا، چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی، 3 اور 4 جنوری کو یہ دیکھا جا سکتا ہے ۔

زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے، چاند عام طور پر اس بار پورے چاند سے 6-7 فیصد بڑا اور 10 فیصد روشن دکھائی دے گا۔ 

ترجمان سپارکو کی جانب سے اہم پیش گوئی کی گئی کہ اگلا سپر مون سلسلہ نومبر 2026 میں شروع ہوگا۔

Watch Live Public News