ویب ڈیسک: میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو میں جمعہ کے روز 6.3 شدت کا زلزلے نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے کافی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے فوراً بعد ملک کے صدر کلاؤڈیا شین بام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر بتایا کہ گوریرو میں کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔
صدر کا کہنا تھا کہ’ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے، حالانکہ وہاں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Información actualizada sobre el sismo con epicentro en Guerrero: https://t.co/nkDUcQXKoM
— Claudia Sheinbaum Pardo (@Claudiashein) January 2, 2026
زلزلے کے وقت صدر کلاؤڈیا شین بام اپنی صبح کی نیوز کانفرنس میں موجود تھیں کہ اچانک زلزلے کے الارم بجنے لگے جس پر فوراً نیوز کانفرنس کو منسوخ کیا گیا اور صحافیوں اور عملے کے ہمراہ عمارت کو خالی کردیا۔
حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ ریسکیو اور ایمرجنسی اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور سرکاری معلومات پر ہی اعتماد کریں۔