ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور ہنڈرڈ انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 30ہزار 163پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں شاندار آغاز دیکھنے میں آیا، اور انڈیکس میں 1950سے پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور اقتصادی استحکام کی توقعات کا عکاس سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام بھی غیرمعمولی تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1,28,199 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو اُس وقت تک کی بلند ترین سطح تھی۔
ادھر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کرنسی کی قیمت 283.76 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے پر پہنچ گئی۔