گجرات: پولیس کی کارروائی کے دوران نیب کی جعلی ٹیم گرفتار۔ اوورسیز پاکستانی محمد افضل کے میرج ہال میں نیب آفیسرز ظاہر کر کے چھاپہ مار گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نیب اسلام آباد میں سنگین نوعیت کے کیسوں کی سماعت پر شہری کو خوفزدہ کر رہے تھے۔ ملزمان سے اسلام آباد نیب عدالت کا جعلی سمن، جعلی لیٹر، کارڈ، گاڑی دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ کنجاہ میں چار ملزمان حنیف سکنہ راولپنڈی، وقاص، جاوید سکنائے چکوال، رفیق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نے اعتراف کی ہے کہ جعلی ٹیم کا ایک سہولت کار رفیق جو کہ راولپنڈی میں ہے وہ گجرات کا رہائشی ہے۔